حوثی باغیوں کا میزائل مکہ کے قریب مار گرایا گیا: سعودی اتحاد
ریاض: سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے طویل
فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا گیا۔
خبر
رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے
بیان میں کہا گیا، 'حوثی باغیوں نے جمعرات 27 اکتوبر کی شام یمن کے صوبہ
سادا سے 'مکہ کی طرف' ایک میزائل فائر کیا۔'
مزید کہا گیا کہ 'دفاعی کارروائی میں حوثی باغیوں کے میزائل کو مکہ سے 65 کلومیٹر (40 میل) دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا'۔
دوسری
جانب حوثی باغیوں کی ویب سائٹ صبا نیوز پر بتایا گیا کہ ان کی جانب سے مکہ
کے مغرب میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف میزائل داغا
گیا۔